بورے والا،29 مئی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر وہاڑی وقاص رشید نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے ایک بڑی کاروائی کے دوران ڈکن روڈ پر واقع ایک سیڈ بنانے والے کمپنی کے دفتر سے ملحقہ فیکٹری میں ذخیرہ کی گئی 10 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد کر لیں ہیں
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوئی کتنا بھی بااثر ہو گا گندم کی ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں جیل بھیجا جائے گا ذخیرہ اندوز ملک و قوم کے دشمن ہیں انکا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گندم کے حوالے سےحکومتی پالیسی پر ہر صورت عمل درآمد کرائیں گے۔











