عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لاناتحریک انصاف کا منشور ہے،میاں محمد اسلم اقبال

117

لاہور، 7جولائی(اے پی پی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے صوبائی حلقے کی یونین کونسل 98 کادورہ کیا، اس موقع پر حلقہ کی عوام نے صوبائی وزیر کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

میاں اسلم اقبال نے ہجوم  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کرپشن کے ہر بت کو بے نقاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا خون چوسنے والا ہر کرپٹ مافیا اپنے انجام کو پہنچے گا،قومی دولت کے لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت وصول کرکے عوام کے قدموں پر نچھاور کریں گے۔عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لاناتحریک انصاف کا منشور ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل سے براہ راست آگاہی کے لئے آپ کے درمیان موجود ہوں، سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے، خدمت خلق ہی ہمارا ایجنڈا ہے۔ماضی کی منافقانہ اور کرپشن زدہ سیاست نے عوام کیلئے مسائل کے پہاڑ کھڑے کئے عمران خان نے کرپشن کے خلاف برسوں جدوجہد کی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کو  تبدیلی کا مینڈیٹ دیا، مایوس نہیں کریں گے۔ عمران خان کے سپاہی ہیں، عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔لوگوں کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا،پاکستان سمیت دنیا بھر کوکرونا کے غیر معمولی چیلنج کا سامنا ہے۔ وبا نے ہماری معاشرت اور معشیت پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ حکومت نے عوام کو بھوک اور کرونا سے بچانے کیلئے بروقت اقدامات کئے

عوام کے تعاون اور اداروں کی محنت سے مشکل صورتحال سے نکل آئیں گے،عوام کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیںحکومت آزمائش کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان عوام کی امید ہیں اور مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وی این ایس،لاہور