بی آر ٹی سروس کو عوام کا اعتماد اور پذیرائی حاصل ہے، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں.  ترجمان ٹرانس پشاور

117

پشاور، 28اکتوبر (اے پی پی): صوبائی دارلحکومت میں قائم بی آر ٹی سروس دن کے 16گھنٹے بلا تعطل جاری۔ حکومت خیبر پختون خواہ کی جانب سے یہ منصوبہ عوام کے وسیع تر مفاد میں قائم کیا گیا جس کی بدولت شہریوں کو پرانے بوسیدہ نظام ٹرانسپورٹ سے نجات حاصل ہوئی جس پر شہریوں کی جانب سے بی آر ٹی پشاور منصوبے کو بے ہد پزیرائی حاصل ہوئی۔ بی آر ٹی سروس مرتب کردہ آپریشنل پلان کے عین مطابق چلتی ہے اور مرتب کردہ آپریشنل پلان شہریوں کی سہولت کے پیش نظر بنایا جاتا ہے۔ آپریشنل پلان کے مطابق کسی بھی غیرمعمولی صورت حال کو بروقت نمٹنے کے لئے مخصوص بسوں کو ٹریک کے کسی بھی کشادہ جگہ پر سٹینڈ بائی پر کھڑا کیا جاتا ہے۔سٹینڈ بائی پر رکھی جانے والی بسوں کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ وہ خراب کھڑی ہیں۔شہری غیر مصدقہ، گمراہ کن، غلط اور افواہوں پر ہر گز کان نہ دھریں۔ مزید براں روٹ مکمل کرنے کے فوری بعد 9منٹ کا لے اور آپریشنل پلان کے مطابق ہوتا ہے جسکا مقصد بسوں کو دوربارہ روٹ پرچلانے سے پہلے بسوں کی اندرونی صفائی کرنا ہے۔شہریوں سے التما س ہے کہ وہ ٹرانس پشاور کے ساتھ تعاون کریں اور خواتین، معذور اور معمر افراد کی نشستوں پر بیٹھنے سے گریز کریں۔ مسافر کسی بھی شکایت و تجویز کی صورت میں ٹرانس پشاور کی ہیلپ لائن 091-111-477-477 پر کال کریں۔