سکھر،28اکتوبر(اے پی پی):سکھر میونسپل کارپوریشن کے انٹی انکروچمنٹ فورس نے تجاوازت کے خلاف آپریشن مزید تیز کردیا،جس کے بعد بلدیہ اعلی سکھر کے لینڈ گرانڈ اور انٹی انکروچمنٹ فورس کے عملے کی بھاری نفری نے ایڈمنسٹریٹر نثار میمن ،میونسپل کمشنر عزیز الرحمن تنیو کی خصوصی ہدایات پر سکھر کے مختلف تجارتی وکاروباری علاقوں بیراج روڈ، جناح چوک، قاسم پارک، گھنٹہ گھر کی مختلف سائیڈ پر قائم غیر قانونی موٹر سائیکل پارکنگ ختم کردی گئی اور غیر قانونی قائم تجاوزات مسمار کر دی جبکہ پڑیاں ، ٹیلے ودیگرسامان ہٹوایا اور سامان تحویل میں لے لیا۔
اس موقع پر انکروچمنٹ آفیسر آغا علی گوہر کا کہنا تھا کہ آپریشن عوامی شکایت اور ایڈمنسٹریٹر نثار میمن ،میونسپل کمشنر عزیز الرحمن تنیو کے احکامات پر جا رہا ہے مصرو ف ترین تجارتی مراکزپرتجاوزات قائم کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے انہوں نے علاقے کے دکانداروں کو بھی ہدایات دی کہ وہ اپنا سامان دکان کے احاطے میں رکھے بصورت دیگرانہیں قانونی پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے۔











