سکھر:خورشید احمد شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سماعت تین نومبرتک ملتوی

74

سکھر۔27اکتوبر(اے پی پی ):آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سید خورشید احمد شاہ کو ایمبولینس کے ذریعے این آئی سی وی ڈی ہسپتال سے احتساب عدالت لایا گیا،پیشی کے موقع پر عدالت کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، خورشید شاہ سمیت ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے، ریفرنس میں خورشیداحمد شاہ کی اہلیہ، بیٹوں اور بھتیجے اویس شاہ سمیت 18 افراد پر ریفرنس دائر ہے، سماعت کے دوران عدالت نے ریفرنس میں شامل دیگر افراد کے متعلق معلوم کیا جس پر خورشید شاہ کے وکلا نے نامزد افراد کے شہر کے سے باہر ہونے کا بتایا جس پر عدالت نے سماعت تین نومبر تک ملتوی کردی۔