سکھر :یوم سیاہ پر سیاسی سماجی تنظیموں ،ٹریڈ یونینز اور اداروں کی کشمیریوں کی حمایت میں ریلی

87

سکھر۔27اکتوبر(اے پی پی ): کشمیر پر جاری بھارتی تسلط کے خلاف دنیا بھر کی طرح سکھر میں بھی یوم سیاہ منایا جارہاگیا، یوم

سیاہ کے موقع پر سکھر کی مختلف سیاسی سماجی تنظیموں ،ٹریڈ یونییز اور سرکاری و نجی اداروں کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔

اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ضرور بنے گا ، بھارت نے ظلم و جبر کی انتہا کردی ہے لیکن وہ کشمیریوں کے جدوجہد آزادی کے جذبے کو کم نہیں کرسکا ہے اور اب وہ وقت دور نہیں جب بھارت کا غاصبانہ قبضہ کشمیر پر سے ختم ہوگا اور کشمیریوںکو ان کا حق خود ارادیت ملے گا

ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہوئی اور منارہ روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر پہنچ کر احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگئی ریلی کے شرکاءنے ہا تھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرمختلف نعرے درج تھے۔