مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی بنیادی طورپر اسلامی نظریے پرحملہ ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان

89

پشاور،27اکتوبر (اے پی پی): گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان سے لیکر آج دن تک ہندوازم مسلمانوں کی قانونی اور آئینی تحفظ کے خلاف ہے، آج جو کچھ مقبوضہ کشمیرمیں ہو رہا ہے وہ مسلمانوں کے خلاف ہندوازم نظریہ کاثبوت ہے۔ اس لئے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے حالات دیکھ کرثابت ہوگیا ہے کہ قیام پاکستان کا فیصلہ بالکل درست تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے گورنرہاؤس پشاور میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تنازعہ مسئلہ کشمیر پرانسانی حقوق کے اداروں کاحقائق سامنے ہونیکے باوجود نہ سمجھنا افسوسناک ہے۔ تاہم صوبائی اعلی تعلیمی ادارے موجودہ عالمی صورتحال کے مطابق مسئلہ کشمیر پر طلباء کو حقیقت پرمبنی تعلیم فراہم کریں۔

تقریب میں صوبائی پبلک سیکٹرز یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی اور  اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کی موجودہ حالات کے تناظرمیں حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔