پشاور، 28اکتوبر(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرخطیر احمد ریسکیو1122 نے کہا ہے کہ ریسکیو کی جانب سے سپین جماعت میں میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کیمپ مدرسے انتظامیہ کی درخواست پر زخمیوں کی مرہم پٹی کے لیے کیمپ قائم کیا گیا جس میں ریسکیو کی میڈیکل ٹیم، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشز اور ادویات کیمپ میں موجود ہیں۔
ڈاکٹرخطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 نے گزشتہ روز زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا لیکن اب بھی مدرسے میں اس وقت 5 سے 6 زخمی موجود ہیں۔











