اوکاڑہ: شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی

85

اوکاڑہ،05 دسمبر(اے پی پی ): نواحی گاؤں 2 فور ایل میں واقع گھر میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔

ریسکیو ذرائع  کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا اور کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا،آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ تھی۔