ملتان: ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ساؤتھ پنجاب  کا سہولت بازار مدنی چوک کا دورہ

138

ملتان ،5دسمبر(اے پی پی ):ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ساؤتھ پنجاب زاہداکرام نے ہفتہ کو  یہاں سہولت بازار مدنی چوک کا دورہ کیا جہاں ایڈیشنل سیکرٹری نے اشیائے ضروریہ کے تمام سٹالوں کا دورہ  کیا اور اشیاء  کے  معیار  اور قیمتوں کو بھی چیک کیا ۔

زاہد اکرام نے سہولت بازار خریداری کے لئے آئے ہوئی شہریوں سے گفتگو بھی کی  اور  سہولت بازار میں اشیاء کے نرخوں پر اطمینان کا اظہار کیا  جبکہ  سہولت بازار کے انتظامات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف بھی کی۔