ملتان؛ایم ڈی واساناصر اقبال نکاسی آب کی شکایت پر شریف پورہ پہنچ گئے، ڈی سلٹنگ مہم کو مزید موثر بنانے کی ہدایت

144

ملتان، 12 دسمبر (اے پی پی ): ایم ڈی واساناصر اقبال نکاسی آب کی شکایت پر شریف پورہ پہنچ گئے،ڈائریکٹر ورکس سمیت سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران کو طلب کر لیا جبکہ شکایت کے بروقت ازالہ میں سستی پر ایم ڈی واسا برہم ہو گئے۔

اس کے   علاوہ  ڈی واٹرنگ پمپ کی بندش کا بھی نوٹس لیا  گیا،شکایت کے ازالے تک متعلقہ افسران کو موقع پر موجود رہنے کا حکم دیا گیا۔

سیوریج افسران کو ڈی سلٹنگ مہم کو مزید موثر بنانے کی ہدایت جاری کی  گئی ۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ سیوریج لائنوں کی صفائی سے ہی شکایات کا خاتمہ ہو گا اور کہا کہ کام چوری کی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ  سیوریج افسران شہریوں کی کمپلینٹس کا احساس کریں۔