اسلام آباد یونائیٹڈ اور ریڈیو پاکستان کے مابین میڈیا پارٹنر شپ کے لیے ایم او یو دستخط کی تقریب کا انعقاد

56

لاہور 18 جنوری (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے ریڈیو پاکستان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین میڈیا پارٹنر شپ کے لیے ایم او یو دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد ریڈیو پاکستان لاہور آفس میں کیا گیا۔تقریب میں ڈی جی ریڈیو امبرین جان  جنرل مینجر اسلام آباد یونائیٹڈ ریحان الحق سمیت ریڈیو پاکستان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے عہدے داروں نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ریڈیو امبرین جان نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ایف ایم 101 پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آفیشل میڈیا پارٹنر بننے جا رہا ہے ریڈیو پاکستان کا نیشن بلڈنگ میں پرانا کردار ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ  ایک انٹرنیشنل برانڈ بن چکا ہے ۔خوشی ہے کے دوسرے سال بھی اسلام آباد یونائیٹڈ سے معاہدہ ہو رہا ہے۔ اس موقع پرجنرل مینجر اسلام آباد یونائیٹڈ ریحان الحق نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ہمیشہ ہی ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کردار ادا کرتا آیا ہے اور ریڈیو کی کمنٹری سارا پاکستان سنتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان سے معاہدہ کر کے بہت خوشی ہو رہی امید ہے کہ پاکستان سپر لیگ اس سال مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑے گی۔