وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد

59

کوئٹہ18جنوری(اے پی پی): وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں 22 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا کابینہ نے بلوچستان ٹوریسٹ گائیڈز ایکٹ 2014 کے تحت فریم کئے گئے رولز کی منظوری اور صوبہ کی پہلی بلوچستان ڈیجیٹل پالیسی 2021 کی منظوری دی گئی اجلاس میں مختلف امور کا جائزہ بھی لیا گیا ۔اجلاس میں سانحہ مچھ کے شہداءکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اجلاس میں صوبائی وزرائ، مشیران، چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔