اوکاڑہ؛ شاپنگ بیگز کی دوکان میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا

83

اوکاڑہ،17جنوری(اے پی پی): پاکپتن روڈ پر واقع پیپلی چوک میں شاپنگ بیگز کی دوکان میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ذرائع کےمطابق  اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 دیپالپور کی ایمبولینس اور دو فائر وہیکلز پر مشتمل ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو ٹیموں نے دو گھنٹے کے کامیاب فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔ مالکان کے مطابق گھر آگ دوکان کے پیچھے گودام میں لاپرواہی کی وجہ سے لگی۔