حکومت نوجوان نسل کی بہترین نشوونما کے لئے کرکٹ گراونڈ بنا  رہی ہے؛ معاون خصوصی ملک امین اسلم

77

حسن ابدال،17 جنوری(اے پی پی ): معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ حکومت نوجوان نسل کی بہترین نشوونما کے لئے کرکٹ گراونڈ بنا  رہی ہے تاکہ نوجوان منشیات کی لعنت سے محفوظ رہیں۔

 چچی گاوں میں طاہرالقادری کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ تحصیل حضرو میں کرکٹ کے دس گروانڈ بنائے جا رہے ہیں  تاکہ نوجوان نسل کو کھیل کے بہترین موقع میسر آئیں۔انہوں نے کہا کہ  حکومت نوجوان نسل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے  تاکہ ان کا معیار زندگی اچھاہو۔

قبل ازیں انہوں نے کرکٹ گروانڈ کا افتتاح کیا اور دونوں ٹیموں کا مہمان خصوصی کے ساتھ تعارف کروایا گیا۔