حسن ابدال ؛صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری نے شہید ڈی ایس پی شوکت علی شاہ چوک کا افتتاح  کر دیا

89

حسن ابدال ، 17 جنوری (اے پی پی): نیو ہٹیاں روڈ پر واقعہ شہید ڈی ایس پی شوکت علی شاہ چوک کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری نے  بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔شہیدڈی ایس پی شوکت علی شاہ چوک کا افتتاح صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری نے  کیا ۔

تقریب میں  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  اٹک سید خالد ہمدانی،ڈپٹی کمشنر  اٹک علی عنان قمر، شہید شوکت علی شاہ کی والدہ اورفیملی، اسسٹنٹ کمشنراٹک،صحافی حضرات،سول سوسائٹی اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پرصوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری کا کہنا تھا کہ اس وطن کی مٹی میں شہدا کا خون شامل ہے  اور ہم انکے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گےجبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  اٹک سید خالد ہمدانی نے کہا کہ شہدا  ہمارا اثاثہ اور خاندان کی طرح ہیں اٹک پولیس انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

16 اگست 2016 کو ڈی ایس پی شوکت علی شاہ، شادی خان گاؤں کے مقام پر ایک خود کش حملے میں شہادت  کے رتبہ پر فائز ہوئے جس کی یاد میں نیو ہٹیاں روڈ واقعہ چوک  کو شہید ڈی ایس پی شوکت علی شاہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔