خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی  کا خصوصی بچوں کے سینٹر “امیدِ نور “کا دورہ

92

اسلام آباد۔18جنوری  (اے پی پی):خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے پیر کو اسلام آباد میں خصوصی بچوں کے سینٹر “امیدِ نور “کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت اور اُن کی بحالی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے خصوصی بچوں کو ملک کے کارآمد اور فعال شہری بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کو انفرادی ضروریات کے مطابق تعلیمی پلان کے تحت تعلیم دی جائے۔ بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا کہ خصوصی بچوں کو جدید خطوط پر تعلیم و تربیت دینے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں اور انہیں خود مختار بنانے اور روز گار کے حصول کے قابل بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔