سکھر:خیرپور سے5 دن قبل اغوا ہونے والی نومولود بچی بازیاب ، 6 افراد گرفتار

126

سکھر،15جنوری(اے پی پی):خیرپور سے پانچ  دن قبل اغوا ہونے والی نومولود بچی بازیاب، خواتین مرد سمیت 6 افراد کو  گرفتار کر لیا  گیا۔

پانچ روز قبل اولڈ قومی شاہراہ پر برادر اسلامی ملک ایران کے تعاون قائم کوثر ہسپتال سے اغوا ہونے والی نو مولود بچی کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجزز کی مدد سے اغوا کار عورت کی شناخت ممکن ہوئی،پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرون کی مدد سے کارروائی کر کے خیرپور کے فیض آباد کالونی سے بچی کو بازیاب کروالیااوررمضان، شمن، زویا، سیانی، حنیفہ خان زادی کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران بتایا کہ میری دو شادیاں ہوئی ہے اور مجھے اولاد نہیں ہو رہی تھی اس لیے پچی کو اغوا کیا تھا،خیرپور پولیس کے مطابق بچے چوری میں ملوث ملزمان کے گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے بچی ورثا کے حوالے کر دی اس موقع ہر ورثا خوشی میں نڈھا ل ہو گے اور پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی۔