سیالکوٹ پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا

122

سیالکوٹ،15جنوری  (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے سٹی سرکل علاقہ میں ہونے والی وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او ڈی ایس پی سٹی سرکل احسان اللہ اور ایس ایچ او تھانہ رنگ پورہ معہ ہمراہ ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر حکم دیا کہ وہ ملزمان کو گرفتار کریں۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ رنگ پورہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سائنٹفک ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے چار ملزمان اظہر شہزاد سے 1520گرام چرس،ملزم عبدالرحمن سے 3عدد موٹر سائیکل مسروقہ،50 ہزار مالیت کا مسروقہ سامان،ملزم جہانگیر خان سے 15 لیٹر شراب اور ملزم محمد آصف سے  ایک  عدد پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔ملزمان کو حوالات جوڈیشل بھجوایا گیاہے۔