ملتان، 16جنوری(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ نے اوور لوڈنگ کے ذریعے سڑکوں کی تباہی کا باعث بننے والے ٹرالرز کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ضلع کی مین شاہراہوں پر چیکنگ کے دوران سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے ایکسل لوڈ کے مقررہ وزن کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 27 گاڑیوں کو چالان کردیا جبکہ گاڑیوں کے مالکان پر67ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔











