ملتان؛ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 10 سالہ لاوارث گمشدہ بچے کو لواحقین  کے حوالے کر دیا

111

ملتان، 16 جنوری (اے پی پی):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 10 سالہ لاوارث گمشدہ بچے کو لواحقین کی تلاش کے بعد ان کے حوالے کر دیا ہے، بچے کو اس کے والد ناظم حسین کے حوالے کیا گیا ہے۔

 بچے کو گزشتہ روز پولیس اسٹیشن گلگشت کی جانب سے لاوارث گمشدہ پاکر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا گیا تھا، بچے کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور اپنے بارے معلومات دینے سے قاصر تھا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو شعبہ عوامی آگاہی و فیملی ٹریسنگ کی کاوش سے بچے کی فیملی کو تلاش کیا گیا، بچے کا تعلق بستی گرے والا سورج میانی ملتان سے ہے۔