ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا پولیو مہم کاجائزہ لینے   کیلئے  بانڈہ پیر خان، بالڈھیری اور یونین کونسل میر پور کا دورہ

164

ایبٹ آباد، 15 جنوری (اے پی پی ): پولیو  مہم کا   جائزہ لینے  کیلئے ڈپٹی کمشنر  نے   بالڈھیری، بانڈہ پیر خان اور میر پور میں مختلف گھروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے فیلڈ ٹیمز کی مانیٹرنگ کے دوران چارٹس، نقشہ جات اور کوریج کی تفصیلات کا جائزہ لیا  اور  بچوں کی فنگر مارکنگ اور انہیں پولیو کے قطرے پلائے۔

 اس موقع پر انہوں نے والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پولیو قطروں  کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف) محمد عابد اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ بھی ان کے ہمراہ موجود رہے۔