اساتذہ طالب علموں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ دیں؛ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

127

سیالکوٹ، 06 فروری(اے پی پی ): معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تعلیم حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، ا ساتذہ طالب علموں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ دیں،ماضی کی حکومتوں نے تعلیم پر توجہ نہیں دی۔

 معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول کینٹ میں سکولوں میں داخلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکساں قومی تعلیمی نصاب کے نفاذ کی منظوری،صوبہ بھر کے 1227 سکولوں کی اپ گریڈیشن،  2000 سے زائد نئے کلاس رومز کی تعمیر 110 ماڈل سکولوں کا قیام سکولوں میں ”آفٹرنون شفٹ” کا آغازنئی ایجوکیشن پالیسی کا نفاذپہلی بار 40 ہزار اساتذہ کے گھر بیٹھے بغیر رشوت،سفارش ٹرانسفرز تمام اداروں میں آن لائن ہیومن ریسورس سسٹم لانے پر کام کا آغاز موجودہ حکومت کا قابل فخر کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  400 لائبریریاں،1000 سائنس لیبز، 1000 آئی ٹی لیبز کی بحالی تاریخ میں پہلی بار پرائمری سکولز کے اساتذہ کی آن لائن ٹریننگ ہر ضلع  میں یونیورسٹی بنانے کے تاریخی فیصلوں سے شرح خواندگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کو عالمی معیار کے تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یونیورسٹی آف چکوال اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے،مری کے پنجاب ہاؤس کو کوہسار یونیورسٹی مری میں تبدیل کردیا گیا ہے، سیالکوٹ میں یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے 14 ارب کی لاگت کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  کورونا کی وجہ سے ٹیوٹا میں زیر تعلیم 1 لاکھ طلباء کی فیس معاف کی گئی ہے۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سینٹر آف ایکسیلنس چکوال کا سنگِ بنیادرکھا گیا ہے جبکہ   یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کی تربیتی اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  دور دراز علاقوں میں اساتذہ کی تقرری کے لیے شرائط میں نرمی کی گئی ہے۔

انہوں نے  کہا کہ پہلے سے بنی 18 یونیورسٹیوں کے قانونی لوازمات پورے کرنے کا اہم اقدام کیا گیا ہے۔ پہلی بار 15 یونیورسٹیوں، 250 کالجز اور 8 تعلیمی بورڈز کے سربراہان کی میرٹ پر آزاد سلیکشن بورڈز کے ذریعے تقرری ہوئی،3 ٹیکنیکل یونیورسٹیوں سمیت 10 نئی یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا اور 50 کالجز میں BS کلاسز کا آغاز کیاگیا۔

 بعد ازاں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے رسہ کشی کے مقابلہ میں حصہ لیا اور سی او ایجوکیشن کی ٹیم کو شکست سے دوچار کردیا اور ٹینس بھی کھیلا۔ انہوں نے نان فارمل بیسک ایجوکیشن اور فارمل سکولوں میں داخلہ لینے والے بچوں میں کتابیں اور گفٹ تقسیم کئے۔