حلقہ پی بی 20 پشین تھری پر آج 16 فروری کو ضمنی انتخابات کےلیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں،

77

پشین،15فروری( اے پی پی ): حلقہ پی بی 20 پشین تھری پر آج 16 فروری کو ضمنی انتخابات کےلیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں، حلقہ کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر بلیٹ پیپر ،بیلٹ باکس ، کرونا ایس او پیز کےلیے سینیٹائزر اور ماسک سمیت دیگر پولنگ سامان سیکورٹی کی نگرانی میں پہنچا دئیے گئے، ریٹرننگ آفسر محمد حسن کے زیرنگرانی پولنگ سامان تقسیم ہوا پریزائڈنگ آفیسرز میں بڑی تعداد خواتین بھی شامل تھی  پولنگ آج ( منگل کی) صبح 8:00 بجےشروع ہوگئی شام 5:00بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہے گی۔  ڈھائی لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل یہ حلقہ جو ضلع پشین کی دو تحصیلوں حرمزئی اور سرانان پر مشتمل ہیں میں کلی حرمزئی ،شنغرئی ،شکرزئی ، سیمزئی، علی زئی، ملیزئی، کربلا، ہیکلزئی ،سرانان بٹے زئی ،اجرم اور بادیزئی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں  مذکورہ سیٹ سابق رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد فضل آغا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اس نشست پر پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے حمایت یافتہ جمیعت علماء اسلام (ف) کے امیدوار سید عزیزاللہ آغا اوربلوچستان عوامی پارٹی کے عصمت اللہ ترین کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے، جبکہ آزاد امیدواران سید عصمت اللہ، ساجد خان کاکڑ، سید امرالدین آغا اور عبدالہادی ترین بھی زور آزمائی کرہے ہیں۔تاہم حتمی فیصلہ حلقے کے عوام 16 فروری کو کریں گے۔