چائلڈ کئیر کینسر کے عالمی دن کے حوالے سے چلڈرن کمپلیکس میں واک کا اہتمام

70

ملتان، 15 فروری ( اے پی پی):  چائلڈ کئیر کینسر کے عالمی دن کے حوالے سے چلڈرن کمپلیکس میں واک نکالی گئی۔ کینسر سے متاثرہ بچوں میں سماجی تنظیم تارے زمین پر کے تعاون سے تحائف تقسیم کئے گئے۔ عوام میں کینسر کے موذی مرض سے شعور و آگاہی پیدا کرنے کیلئے چائلڈ کئیر کینسر ڈے کے عالمی دن کے موقع پر سرکاری ونجی ہسپتالوں کی طرح چلڈرن ہسپتال میں بھی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت چلڈرن کمپلیکس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر وقار ربانی۔ایم ایس ڈاکٹر زاہد اختر شعبہ چائلڈکینسر کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی رانا نے کی۔واک میں سینئر ڈاکٹرز۔نرسز۔پیرامیڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔آگاہی واک چلڈرن ہسپتال کے نئی بلڈنگ سے شروع ہوکر مین گیٹ تک کی گئی جس میں شعور وآگاہی کیلئے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر چلڈرن کمپلیکس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر وقار ربانی نے چلڈرن ہسپتال میں کینسر سے متاثرہ بچوں کے علاج معالجہ کی سہولیات بارے بھی بتایا کہ چلڈرن میں اب کینسر کے تمام امراض کا علاج شروع کردیا گیا ہے اور پنجاب گورنمنٹ محکمہ صحت اور مخیر حضرات کے تعاون سے قائم تارے زمین پر سماجی تنظیم کینسر سے متاثرہ بچوں کے علاج میں مددگار ہے۔واک کے اختتام پر پروفیسر وقار ربانی نے شعبہ کینسر میں متاثرہ بچوں میں سماجی تنظیم تارے زمین کی طرف سے تحائف بھی تقسیم کئے۔آگاہی واک میں پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی۔پروفیسر مبارک علی۔پروفیسر اظہر جاویدپروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد۔ڈی ایم ایس ڈاکٹر ندیم اقبال ۔ڈپٹی سپریٹنڈنٹ نرسنگ ساجدہ یونس۔کے علاوہ ہیڈ نرسز۔سوشل ویلفئیر آفیسر فرح ناز ودیگر نے شرکت کی۔