ضلع بھر میں سرکاری املاک سے قبضے ہٹانے کا تیسرے روز بھی آپریشن جاری

65

جیکب آباد۔15فروری  (اے پی پی):جیکب آباد میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال کے احکامات پر ضلع بھر میں سرکاری املاک سے قبضے ہٹانے کا تیسرے روز بھی آپریشن جاری۔تحصیل ٹھل،جیکب آباد،اور گڑھی خیرو میں انتظامیہ کی جانب سے ہیوی محکمہ بلدیہ اور پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی،انکروچمینٹ ہٹانے کے دوراں قبضہ مافیا کی جانب سے کرین مشین ڈرائیور پر پتھراء،ہوائی فائرنگ پولیس کی نفری نے گرفتاریاں کرنا شروع کردی آپریشن کا جاری۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلعہ بھر میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال کے حکامات پر اسسٹنٹ کمشنر جیکب آباد شہزاد احمد،تحصیل دار غلام عباس سدھایو کی سربراہی میں محکمہ بلدیہ پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ جیکب آباد شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا،جبکہ تحصیل ٹھل کے اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار بھیو،تحصیل دار دیدار کنرانی کی سربراہی میں پولیس ،محمکہ بلدیہ اور ہیوی مشینری کے ہمراہ آج تیسرے روز بھی موسا اللہ باد شاخ کے دونوں اطراف سے کیے گئے قبضو کو ہٹایا گیا،کچھ قبضہ مافیا کی جانب سے کرین مشین کے ڈرائیور پر پتھراء کیا تو پولیس کی بھاری نفرے نے مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا تو ملزمان کے دوسرے ورثاء نے پولیس اور انتظامیہ پر ہوائی فائرنگ کرنا شروع کردی جس میں علائقہ میدان جنگ کا مناظر دینے لگا،پولیس کی مزید نفری طلب کرکے مزید گرفتاریاں کرنا شروع کردی ہیں،اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار بھیو نے اے پی پی کو بتای کے ریاست کی فریاد پر ملزمان پر مقدمے درج کردیے گئے ہیں۔آپریشن برابری کی بنیاد پر جاری رہے گا،کسی سے بھی رعایت نہیں کی جائے گی۔