ملتان روٹ پرموسیٰ پاک ایکسپریس دوبارہ بحال

85

ملتان ۔15فروری ( اےپی پی):  کوروناکی وجہ سے گزشتہ سال لاہور ملتان روٹ پرچلنے والی موسیٰ پاک ایکسپریس کوآج دوبارہ بحال کردیاگیا۔ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن نوید مبشرنے سوموار کو لاہور کی طرف جانے والے مسافروں کوموسیٰ پاک ایکسپریس کے ذریعے الوداع کہتے ہوئے ٹرین کولاہور روانہ کیا ۔اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کورونا کے باعث بند ہونے والی ٹرینوں کو اب مرحلہ وار بحال کیا جارہاہے ۔ٹرین عام مسافرکی سواری ہے اورحکومت کی بھرپورکوشش ہے کہ اسے زیادہ سے زیادہ سہولیات کے ساتھ آرام دہ بنایاجائے ۔موسیٰ پاک ایکسپریس ملتان سے روزانہ شام کو 4بجے لاہور روانہ ہواکرے گی ۔خانیوال ،میاں چنوں ،ساہیوال ،اوکاڑہ ،پتوکی ،رائے ونڈاورکوٹ لکھپت پررک کررات 8بجکر45منٹ پرلاہورپہنچاکرے گی ۔ٹرین میں ایک اے سی ،ایک بزنس ،ایک اے سی سٹینڈرڈاورایک بریک وین پرمشتمل ہوگی جس میں مجموعی طورپر782مسافروں کی گنجائش ہوگی۔