ضلع خیبر لنڈیکوتل کے اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار  نے لنڈی کوتل بازار میں تجاوزات ختم کرنے کے لئے 3دن کی مہلت دیدی

196

پشاور، 17فروری(اے پی پی): ضلعی انتظامیہ خیبر لنڈیکوتل کے اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار ٹی ایم او شہباز خان اور تحصیلدار ساز محمد نے آج لنڈی کوتل بازار کا دورہ کیا اور بازار میں تمام دوکانداروں کو تجاوزات ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

اس موقع پر لنڈی کوتل کے ٹی ایم او شہباز خان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ لنڈی کوتل بازار میں فٹ پاتھ اور دیگر جگہوں پر تجاوزات ختم کرنے کے لئے 3دن کا ڈیڈلائن دی گئی ہے جسکے ختم ہونے کے بعد لنڈیکوتل بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ تجاوزات قائم کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جس میں کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی جبکہ لنڈی کوتل بازار کی صفائی مزید بہتر بنانے کے لئے ٹی ایم اے کے اہلکاروں کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں کہ لنڈی کوتل بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ گندگی کے ڈھیر بھی صاف کردئیے جائیں تاکہ لنڈی کوتل بازار کی صفائی بہتر ہو جائے اور تاجروں اور عوام کی مشکلات میں کمی ہو جائے اور بازار کی رونقیں دوبارہ بحال ہوسکیں۔

 دورہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ حکام کے ہمراہ تاجر یونین کے صدر حاجی جعفر شینواری ٹریفک انچارج نیک عمل آفریدی ایڈیشنل ایس ایچ او عظمت ولی شینواری بھی موجود تھے۔