پاکستان اور کشمیر کی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں: امیر جماعت اسلامی حاجی نور الہی مغل

112

میرپورخاص، 17 فروری ( اے پی پی) : خطہ کشمیر دنیا بھر کی بے حسی پر خون کے آنسو رو رہا ہے  کشمیری گذشتہ ستر سالوں سے اپنے لاکھوں  پیاروں کی قربانیاں دینے کے باوجود آج تک آزادی جیسی بنیادی حق سے محروم ہے مگر عالمی ضمیر سویا ہوا ہے اوآئی سی اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی  کا نمونہ بن چکے ہیں کشمیر کی آزادی کی تحریک کشمیری عوام کی مسلسل جدوجہد اور قربانیوں  کے بعد  جدوجہد آزادی کشمیر کی تحریک  انشاءاللہ کامیاب ہوگی پاکستان کا ہر جوان کشمیری مسلمانوں کے شانہ بشانہ ہے  پاکستان اور کشمیر کی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔  ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الہی مغل نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت منعقدہ استحکام خاندان و یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ناظمہ رضیہ اصلاح الدین شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عورت جو کہ خاندان کی مضبوطی اور استحکام کی بنیاد ہے آج میڈیا کے ذریعے عورت کی عزت و حرمت کو پامال کرکے خاندانی نظام کا شیرازہ بکھیرا جا رہا ہے آزاد اور بے راہ رو میڈیا طلاق و خلع جیسے ناپسندیدہ عمل کو عورت کا بنیادی حق جتا کر میاں بیوی کے پاکیزہ رشتے کو کمزور کرکے خاندانوں اور سماجی ومعاسرتی ناچاکیوں میں اضافہ کرہا ہے مغرب کا بنیادی ہدف مسلمانوں کا معاشرتی اور خاندانی نظام ہے مضبوط اور مستحکم اسلامی خاندانی نظام ہی مسلمانوں کی نشاتہ ثانیہ کا مظہر بن سکتا ہے کانفرنس میں کشمیری مسلمانوں پر مظالم پر مبنی  وڈیو فلم پروجیکٹر پر د۔کھائی گئی کاننفرنس میں سینکڑوں   خخواتین نے شرکت کی۔