ملتان ؛کمشن جاویداخترمحمودکی کاروباری تعمیرات کےاجازت نامےکاعمل سہل بنانے کی ہدایت

274

 

ملتان، 09 فروری )اے پی پی ): وزیراعظم کے وژن کے مطابق کاروباری ماحول میں بہتری بارے ڈویژنل انتظامیہ سرگرم  ہے ۔کمشنر جاوید اختر محمود نے   کاروباری تعمیرات کے اجازت نامے کا عمل سہل بنانے کی  ہدایت  کر  دی ۔انہوں نے کہا کہ کمرشل انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے ادارے ملکر کام کریں۔

 کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کمشنر نے کہا کہ کاروباری ماحول میں بہتری لاکر تاجر برادری کی حوصلہ افزائی کی جائے۔انہوں  نے  کہا کہ نئے درخواست گزاروں کی کیسز وقت پر سماعت کیے جائیں۔

 ڈویژنل انتظامیہ نے   کنورژن فیس کے بغیر کمرشل عمارات پر کارروائی کا فیصلہ۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ  کارپوریشن بلڈنگ انسپکٹر کو غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا ٹاسک دیا جا چکا ہے، غیر قانونی تعمیرات، بائی لاز کی خلاف ورزی والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ڈی سی عامر خٹک نے کہا  کہ  شہر کی بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت پالیسی کی ضرورت ہے۔ سیٹ بیک، پارکنگ کے بغیر کسی عمارت نقشہ منظور نہیں ہوگا۔ڈی جی ایم ڈی اے نے کہا ایم ڈی اے تمام غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کررہی ہے۔

اجلاس میں مختلف کمرشل سرگرمیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔