ملتان: چلڈرن کمپلیکس میں شعبہ کینسر کو مکمل فعال کردیا گیا

81

ملتان،15 فروری ( اےپی پی): چلڈرن کمپلیکس میں شعبہ کینسر کو مکمل فعال کردیا گیا ہے کینسر سے متعلق متاثرہ بچوں کے علاج کیلئے بلڈ کینسر۔لیمو فوما۔گردوں کا کینسر۔ریٹنو  ودیگر تمام کینسر امراض کیلئے چلڈرن ہسپتال میں علاج کی سہولیات موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار شعبہ کینسر کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی رانا نے چائلڈ کئیر کینسر ڈے کے عالمی دن کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں سالانہ چھ ہزار بچوں میں سے ایک بچہ کینسر کے مرض  میں مبتلا ہو رہا ہے اور اسی طرح سے پاکستان میں بھی ہر سال چھ ہزار نئے بچے کینسر میں مبتلا ہورہے ہیں اور چلڈرن کمپلیکس میں 2005میں شعبہ کینسر کو بنایا گیا تھا اور اب چلڈرن ہسپتال ملتان میں ہر سال 350بچے کینسر شعبہ میں علاج کیلئے رجسٹرڈ ہورہے ہیں۔کینسر کی تشخیص کیلئے فلو سائٹو میٹری ٹیسٹ کی فری سہولت بھی موجود ہے اور گزشتہ سال سے کینسر کے بچوں میں تمام امراض کا علاج کیا جارہا ہے کینسر شعبہ کو مکمل فعال کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کینسر  میں بچے میں جسمانی کمزوری۔سر درد ۔سوزش۔پیٹ کی رسولی۔آنکھ میں رسولی۔الٹیاں۔چلنے پھرنے میں رکاوٹ جیسی علامات مسلسل پائی جائیں تو فوری کینسر کے کنسلٹنٹ سے رابطہ کیا جائے۔گزشتہ سال سے آنکھ کا کینسر۔ہڈیوں کا کینسر سے متاثرہ بچوں کا علاج بھی شروع کیا گیا ہے۔کینسر کے علاج کیلئے جنوبی پنجاب کے بچوں کو لاہور کراچی جانے کی ضرورت نہیں رہی