امن و امان کے قیام کیلئے ریجن پولیس کو بھرپور سپورٹ فراہم کرینگے: ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس

61

ملتان، 15 فروری ( اےپی پی): ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان سے ملتان ریجن میں نئے تعینات آر پی او سید خرم علی شاہ نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ملاقات میں ملتان ریجن میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے آر پی او سید خرم علی کی تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام کیلئے ریجن پولیس کو بھرپور سپورٹ فراہم کرینگے اس ضمن میں میرٹ پر انتظامی پوسٹوں پر پوسٹنگ عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ تھانے کی سطح پر بھی بہترین کارکردگی کے حامل فیلڈ افسر و اہکار متعین کئے جارہے ہیں جس سے پولیس فورس کی مجموعی کارکردگی میں واضح اضافہ ہوگا۔کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات کے پیش نظر سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کی فوری  گرفتاری اور سٹریٹ کرائم کی روک تھام پر خصوصی فوکس ہے۔گزشتہ ماہ اشتہاریوں اور سماج دشمنوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے ذریعے پورے جنوبی پنجاب میں موثر مھم چلائی گئی مستقبل میں بھی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جس میں پولیس ہسپتال اور تعلیمی اداروں کے قیام سمیت دیگر سکیمیں حکومت پنجاب کو منظوری کیلئے بجھوائی گئی ہیں۔آر پی او اے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کا کا مزید کہنا تھا کہ  ناکہ بندیوں اور گشت کے موثر نظام وضح کرنے سے جرائم میں نمایاں کمی ہوئی ہے ملتان ریجن پولیس سے امید ہے کہ وہ اس پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مزید گھیرا تنگ کرے گی۔اس موقع پر بریفننگ دیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی شاہ نے کہا کہ تھانہ کی سطح پر تفتیش کا  شفاف نظام وضح کرنا اولین ترجیح ہے۔عوام کو ریلیف دینے کیلئے زیرالتوا مقدمات کی موثر پیروی کیلئے لیگل ٹیموں کو خصوصی ٹاسک دیا ہے۔سید خرم علی نے کہا کہ ملتان ریجن  پولیس میں  ڈسپلن کی خلاف ورزی اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔قبل ازیں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے آر پی او سید خرم علی شاہ کو جنوبی پنجاب میں تعیناتی پر مبارکباد بھی پیش کی۔