پاراچنار میں شریکتہ الحسین بی بی زینب سلام اللہ علیہا کی یوم شہادت عقیدت و احترام سے منائی گئی

109

پاراچنار ،28 فروری(اے پی پی ): انور یہ امام بارگاہ بجلی گھر میں یوم شہادت شریکتہ الحسین  بی بی زینب سلام اللہ علیہا  اور بادشاہ انور میاں بزرگوار کے شہادت کے موقع پر مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطیب آل محمد سید راحت حسین میاں نے بی بی زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت، کردار اور اسلام کیلئے عظیم قربانی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ بی بی زینب سلام اللہ علیہا کی کردار صبر و استقلال اور پاک کردار خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، مجلس عزا کے بعد نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

اس موقع پر میڈیا سے اپنی بات چیت میں سہیل سید میاں ،سید مفید حسین میاں اور میاں انور غگ کمیٹی کے راہنما ماہر حسین کا کہنا تھا کہ اورکزئی کے صدر مقام کلایہ میں میاں شاہ انور بزرگوار کا مزار زائیرین اور تعمیر و مرمت کے لئے کھول دی جائےتاکہ ان کے لاکھوں عقیدت مندوں میں پائی جانی والی بے چینی ختم ہو جائے میاں بزرگوار کا مزار بد امنی کے دور میں بند کیا گیا تھا۔