پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

116

ملتان، 21 فروری ( اےپی پی): ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق ہما نصیب ایس پی پنجاب ہائی وے پثرول ملتان رینج ملتان نے پی ایچ پی پوسٹ بوعہ پور ملتان کی فارمل انسپکشن کی جبکہ ڈی ایس پی صاحب ملتان بھی ہمراہ تھے۔ دوران انسپکشن انھوں نے پی ایچ پی کے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور استعداد میں اضافہ کیلیے ویپن ہینڈلنگ اور فرسٹ ایڈ کے ریفریشنگ کورسز کروانے کے احکامات جاری کیے ضلع بھر کے ملازمین کے محکمانہ و ذاتی مسائل کے حل کیلیے کھلی کچہری منعقد کی گئی اور موقع پر ہی ان کے فوری حل کے احکامات جاری فرمائے۔ پوسٹ لیول پر کچن گارڈننگ اور پلانٹیشن کے انتظامات میں مزید بہتری کیلیے مناسب اقدامات کرتے ہوئے رینج بھر میں ہزاروں کی تعداد میں نئے پودے لگائیں جائیں گے اور انکی مناسب نگہداشت کا خیال رکھیں گے تاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف وزیر اعظم و وزیر اعلی کے ویژن کے مطابق موثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے موسم بہار کی آمد کے پیش نظر  پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن کی 58 پوسٹس پر شجر کاری مہم چلائی جائے گی۔ ایس پی صاحبہ نے اپنے دست مبارک سے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور جملہ افسران و ملازمین دفاتر و پوسٹ ہائے کو ہدایات جاری کی اور ملک و قوم کی ترقی کیلیے ہمہ وقت مستعد اور تیار رہنے کے عزم کے اعادہ کے ساتھ ملکی سالمیت اور بقا کے لیے دعا کی گئی۔