تھانوں کے اچانک معائنہ کے لیے ویجیلنس کمیٹی قائم ہو گی تفتیش کا معیار بہتر بنا کر لوگوں کو انصاف دیں: ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی

61

ملتان 08 مارچ  ضلع ملتان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ اجلاس پولیس لائین میں منعقد ہواریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے ناسور کو ختم کرنا ترجیح ہے منشیات فروشی نہ روکنے والے افسران قابل مواخذہ ہوں گے پولیس کا کام جرائم کو روکنا ہے اپنی ذمہ داری سمجھیں ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہاکہ تھانوں کے اچانک معائنہ کے لیے ویجیلنس کمیٹی قائم ہو گی تفتیش کا معیار بہتر بنا کر لوگوں کو انصاف دیں جو کام نہیں کرنا چاہتا یہاں سے چلا جائے سنگین مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر ایس ایچ او کی ملازمت ضبط کی جائے گی تھانوں کے فرنٹ ڈیسک کو بامقصد بنائیں اور بلاتاخیر مقدمات کا اندراج کریں

انہوں نے کہا کرپشن کرنے والے اپنے ہی تھانے میں بند ہوں گےآر پی او  سید خرم علی نے امن و امان کی صورتحال کو غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے گشت کو بامقصد بنائیں تاکہ لوگوں کو تحفظ کا احساس ہو انہوں نے کہا کہ سپیشل برانچ اور سیکیورٹی برانچوں کی تنظیم نو کی جائے گی اور جرائم کے خاتمہ کے لیے ان دونوں برانچوں کو فعال کیا جائے گا اجلاس میں ایس ایس پی آپریشن سید ذیشان حیدر،

ایس پی سپیشل برانچ، اے ڈی ائی۔جی سید اظہر گیلانی،ڈی ایس پی سیکیورٹی سعدیہ سعید،پی ایس عبدالقادر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحیم،ریڈر محمد نعیم،محمد یوسف بھٹی سمیت ضلع بھر کے پولیس افسران شریک تھے۔