این اے 75 میں اصل مقابلہ  مسلم لیگ نون سے ہے ،جیت پی ٹی آئی کی ہو گی؛ عثمان ڈار

14

سیالکوٹ،10اپریل( اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ این اے 75 میں پی ٹی آئی کا اصل مقابلہ  مسلم لیگ نون سے ہے، ڈسکہ الیکشن میں پی ٹی آئی کامیاب ہی ہو گی۔

ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں  انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے نکلیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں ۔ انہوں نےکہا کہ چیف الیکشن کمیشن نے کسی بھی  ایم این اے اور ایم پی اے کو انتخابی حلقہ میں آنے سے منع کر دیا ہے،19 فروری کو رانا ثناءاللہ ایک پلاننگ کے تحت سیالکوٹ آئے تھے۔

 عثمان ڈار نے کہا کہ کسی بھی جماعت کے کارکن  اسلحہ کی نمائش کریں گے تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی  ایم کی شہادت کے بعد مریم نواز صدمے میں ہیں ، پی ڈی ایم  نےکافی دن تماشا لگائے رکھا،مریم نواز پی ڈی ایم کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کر رہی تھیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ این اے 75 میں اصل مقابلہ  مسلم لیگ نون سے ہے یہاں  پی ڈی ایم کی باقی جماعتوں کا ووٹ نہیں ہے۔