ملتان؛ کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی پر20 کاروباری مراکز  سیل،11 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا

18

ملتان ،8اپریل(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران20 کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا۔

 شہر کے معروف سٹور ” چیز اپ” کو بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا ہے، کارروائی اسسٹنٹ کمشنر  سٹی خواجہ عمیر محمود کی قیادت میں کی گئی۔

 اسسٹ کمشنر محمد زبیر نے شجاع آباد میں16 دکانوں کو سیل کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز اور مالز کی انسپکشن کی خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ کورونا ایس او پیز یکسر نظر انداز کرنے پر سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے 11 بسوں کو تحویل میں لے لیا ہے، بس مالکان کو 23 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین ریسٹورنٹ مالکان پر12 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔