وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس، محکمہ ماحولیات، فشریز اور جنگلات کے ترقیاتی اسکیمات کو جدید طرز پر  بنانے  پر زور

20

کوئٹہ، 14 اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 22-2021 کے لیے محکمہ ماحولیات، فشریز اور جنگلات کی مجوزہ ترقیاتی اسکیمات اور انکے کانسیپٹ پیپرز کی تیاری سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کو محکمہ ماحولیات، فشریز اور جنگلات کی نئے مالی سال 22-2021 کےلئے مجوزہ ترقیاتی اسکیمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا کہ محکمہ ماحولیات، فشریز اور جنگلات کے ترقیاتی اسکیمات کو جدید طرز پر  بنایاجائے اورموسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ماحولیات سے متعلق منصوبے تیار کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیمز کے بجائے کینالز پر کیج فارمنگ کے منصوبے تجویز کیے جائیں اور ماہی گیری کے شعبہ کی ترقی کیلئے فشنگ پالیسی مرتب کی جائے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و ماحولیات مٹھا خان کاکڑ، چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ماحولیات، سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات، ڈی جی بی سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔