کویتی حکومت کی جانب سے پاکستان میں کھانے کے پیکٹ تقسیم

10

اسلام آباد،20 اپریل (اے پی پی ):کویت کی وزارت اوقاف کی جانب سے پاکستان میں “رمضان فوڈ پیک” کی تقسیم کا عمل شروع کردیا گیا۔

اس سلسلے میں منگل کو اسلام آباد میں ایک سادہ مگر پُروقار تقریب کا انتظام کیا گیا۔ کویت کی سفیر ناصر عبد الرحمن المطائری تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کویتی حکومت کی جانب سے کھانا تقسیم کرنے کا افتتاح کیا۔ ابتدائی طور پر ایک ہزار فوڈ پیکس ملک کے مُختلف ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں اور اس کے علاوہ عام لوگوں میں بھی تقسیم کئیے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب کے بعد کویتی سفیر بذات خود فرینڈذ ہسپتال گئے جہاں انہوں نے زیر علاج مریضوں میں فوڈ پیکس تقسیم کئیے۔

فرینڈذ ٹرسٹ ہسپتال فلاحی ادارے کے طور پر چلایا جارہا ہے کس کے بانی سابق سربراہ پاک فضائیہ ائر مارشل (ر)سہیل امان ہیں۔