جیکب آباد؛ یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے پیش نظر امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے سیکورٹی فورسز کا فلیگ مارچ

44

 جیکب آباد، 04مئی(اے پی پی): اکیس رمضان المبارک، یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی پیش نظر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال،ایس ایس پی شمائل ریاض ملک،پاک آرمی کے جوان،شہباز رینجرز کی سربراہی میں فلیگ مارچ کیا گیا، جس میں  پولیس، ضلع انتظامیہ ، شہباز ایئرفورس ، شہباز رینجرز، پاک آرمی، حساس اداروں کے جوان و افسران شامل تھے۔ فلیگ مارچ کا آغاز 15 مددگار بیس سے ہوا جو سب ڈویزن سٹی اور صدر کے مختلف علاقوں کوئٹہ روڈ، قائداعظم روڈ ، ڈپٹی کمشنر روڈ ، شکارپور روڈ سمیت شہباز ایٸربیس کے گرد والے علاقوں سے ہوتا ہوا 15 مددگار بیس پر اختتام پذیر ہوا۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کی جان و مال اور سرکاری و نجی املاک کے تحفظ کے ساتھ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بھی فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں، شہری کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد وسیع تر قومی مفاد میں ہے، شہری حکومتی ایس اوپیز پر عمل درآمد کریں، غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں۔