جدید ترین تکنیک سے بنائی گئی ‘حجراسود ‘ کی انتہائی شفاف تصاویر پہلی مرتبہ منظر عام پر

94

 

مکہ، 04 مئی (اے پی پی ): تاریخ میں پہلی مرتبہ خانہ کعبہ کے جنوبی مشرقی حصے پر موجود مقدس پتھر حجراسود کی ایسی تصاویر  منظر عام پر لائی گئی ہیں جو انتہائی باریک اور شفاف ہے اور اسے فوٹوگرافی کی جدید ترین تکنیک کے ذریعے بنایا گیا ہے۔

یہ تصویر فوکس سٹیک پینورما، نامی فوٹوگرافی تکنیک کے ذریعے بنائی گئی ہے جس کی سات گھنٹے تک عکس بندی کی گئی اور ان تصاویر کو اکٹھا کرنے میں تقریباً 50 گھنٹوں کا وقت لگا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی گئی تصاویر49  ہزار میگا پکسلز پر مشتمل ہے، حجراسود  کی شکل انڈے جیسی ہے جس میں کالے اور سرخ رنگ کا خوبصورت امتزاج ہے اور اس کا قطر تقریباً 30 سینٹی میٹر ہے۔