سکھر: صوبائی وزراء نے بیراج کا دورہ کیا ، دریائے سندھ میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا

50

سکھر،15مئی(اے پی پی): صوبائی وزیر برائے آبپاشی سہیل انور سیال اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات سید ناصر حسین شاہ  ہفتہ کے روز سکھر پہنچے، انہوں نے سکھرمیں واقع ایشیا کے سب سے بڑے بیراج سکھربیراج کا دورہ کیا ، دورہ کے موقع پر انہوں نے دریائے سندھ میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

 وزراء کے دورہ کے موقع پر محکمہ آبپاشی کے حکام بھی موجود تھے جنہوں نے صوبائی وزرا کو دریائے سندھ میں پانی کی آمد اور ضروریات بارے بریفنگ دی۔