معروف مزاح نگار، مصنف، کالم نگار، کارٹونسٹ اور ٹی وی پروڈیوسر فاروق قیصر کو  سپردِ خاک کردیا گیا

35

اسلام آباد،15مئی(اے پی پی): معروف مزاح نگار، مصنف، کالم نگار، کارٹونسٹ اور ٹی وی پروڈیوسر فاروق قیصر کو اسلام آباد میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعدایچ الیون قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

ٹی وی کردار انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔انہوں نے ایک بیٹا اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔