افغان امن کی صورت میں  علاقے میں امن کو طاقت ملے گی؛ سفیر  لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سفیر  بلال اکبر کا  مکہ السلام کانفرنس” سے خطاب

30

مکہ المکرمہ،10 جون (اے پی پی ):سعودی  عرب میں پاکستان کے سفیر  لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سفیر  بلال اکبر نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کی خوشی سب سے زیادہ پاکستان کو ہوگی،افغان امن کی صورت میں  علاقے میں امن کو طاقت ملے گی ۔

ان خیالات کا  اظہار   انہوں نے   جمعرات کو یہاں  رابطہ عالم اسلامی کے تحت افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے “مکہ السلام کانفرنس” سے خطاب میں  کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سفیر  بلال اکبر نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں مکہ السلام کانفرنس ‫افغانستان میں قیام امن کا زریں موقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان میں قیام امن کی راہ ہموار کرنے کی خاطر مکہ السلام کانفرنس بلانے پر ‫سعودی عرب کے شکر گزار ہیں ۔

سعودی  عرب میں پاکستان کے سفیر  لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سفیر  بلال اکبر  نے  کہا کہ افغانستان نے جنگ کے دکھ سہے ہیں ہیں،اس کا بنیادی ڈھانچہ متاثر ہواہے، ہم سیاسی حل میں آسانی پیداکرنے کیلئے  کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے حکومت سعودی عرب کی کوششوں  کے مشکور  ہیں ۔۔

کانفرنس سے خطاب میں  او آئی سی میں  پاکستان کے مندوب رضوان سعید شیخ  نے کہا کہ اسلام نے پاکستان اور افغانستان کو ایک لڑی میں باندھا ہوا ہے ۔انہوں  نے کہا کہ  پاکستان نے افغانستان جنگ کے دوران  لاکھوں افغانستانی خاندانوں کی پاکستا ن  میں مہمان نوازی کی ۔

رضوان شیخ نے مزید کہا کہ افغانستان میں دانشوروں کو افغانستان کے ان گروپون کو امن پر راضی کرنے کی کوشش کرنی ہوگی جو آج بھی امن پر یقین نہین رکھ رہے۔

 واضح  رہے  کہ مکہ السلام کانفرنس کے چار سیشنز ہوں گے۔پہلے سیشن کی سربراہی رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالکریم العیسی ، دوسرے سیشن کی صدارت وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری ، تیسرے سیشن کی صدارت افغان وزیر برائے مذہبی امور محمد قاسم  جبکہ چوتھے سیشن کی صدارت نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور اور مشرق وسطی علامہ طاہر اشرفی کررہے ہیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر قبلہ ایاز بھی سعودی عرب میں موجود پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔