اپوزیشن اگر بجٹ دیکھ لیتی تو احتجاج کی ضرورت نہیں ہوتی؛ نوید کلمتی، بشریٰ رند

17

کوئٹہ، 19 جون (اے پی پی ): وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے کواڈئنٹیر نوید کلمتی نے کہا کہ اپوزیشن اگر بجٹ دیکھ لیتی تو احتجاج کی ضرورت نہیں ہوتی، گوادر، پسنی، اوماڑہ، جیونی اور مختلف اضلاع میں صحت کے بڑے منصوبے جاری ہیں ، ان علاقوں  میں  تعلیم کے شعبے کو بھی ترجیح دے رہے ہیں۔

 پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند   کے ہمراہ  کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوید کلمتی نے کہا کہ گوادر، پسنی، اوماڑہ میں فٹبال اور کرکٹ گراؤنڈز بن رہے ہیں جبکہ 50 ملین کی لگت سے بننے والا سنگھار سن سیٹ پارک مکمل ہوچکا ہے اور نئی اسکیمات میں 70 کروڑ کی لاگت سے گودار، پسنی ،جیونی میں سڑکیں بنائی جائے گئی۔

 پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشرہ رند نے کہا کہ اپوزیشن کے روایے نے بلوچستان کی روایات ختم کردئیں ہے ،اپوزیشن نے قومی شاہرائیں بند کردئیں، عوام کو تکلیف دی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کو تالے لگا کر آئین کی خلاف ورزی کی گئی، اپوزیشن اپنے لئے امن پسند اسکیمات لینا چاہتے تھے اور صوبائی حکومت اپوزیشن کی بلیک ملینگ میں نہیں  آئے گئی اسپیکر صاحب مجبور تھے لیکن اب وہ اپوزیشن کے خلاف ایکشن لیں گے۔