شکرگڑھ ؛ چائلڈ لیبر کے خاتمے اور سماجی ہم آہنگی کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام

43

شکرگڑھ، 12 جون (اے پی پی ): چائلڈ لیبر ڈے  پر تحصیل  انتظامیہ  کی جانب سے بلدیہ ہال میں  سیمینار  کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عثمان اکرم  نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے اور بچوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے حکومتی سطح پر نمایاں اقدامات کئے جا رہے ہیں،چائلڈ لیبر کا خاتمہ اسی صورت ہو سکتا ہے کہ اس کی وجوہات کے خاتمہ میں تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں،اس معاملہ میں رورل ایڈ اور آواز دو پروگرام کا کام اور کردار قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ  معاشی طور پر کمزور طبقے  کو حکومتی اور غیر حکومتی سطح پر سہولیات کی فراہمی اور مواقع تک رسائی،شعور و آگاہی کے فروغ سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے، ہر بچے کی تعلیم تک رسائی ایک خواب ہے جو ہمیں پورا کرنا ہے۔

سیمینار میں نوجوانوں،خواجہ سراؤں،اقلیتی نمائندوں اور معزور افراد سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی-