خیبرپختو نخوا میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

19

پشاور،30جولائی(اے پی پی):خیبرپختو نخوا میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، چیف سیکرٹری کاظم نیاز نے پولیو مہم کا آغاز کیا،مہم کے دوران37لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری کاظم نیاز نے کہا کہ 18اضلاع  میں پولیو مہم کا آغاز ہوا ہے،پولیو مہم میں کُل 37لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کیلئے کل16ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

کاظم نیاز نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پولیو فری خیبرپختونخوا بنائیں۔انہوں نے کہا کہ مہم میں26ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار پولیو ٹیموں کے ساتھ ہونگے۔

چیف سیکرٹری کے پی کے نے کہا کہ دوسرے صوبوں سے کے پی کے میں کورونا کی صورتحال اچھی ہے، اگر عوام احتیاط کرئے تو کورونا وباء سے جان چھوٹ سکے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کورونا کی پہلی ڈوز کا ہدف86ہزار رکھا ہے جس  کو جلد پوری کیا جائے گیا۔