ملتان؛نانڈلہ چوک تا سیوڑہ چوک کو دوراہیہ کرنے کا کام جاری، سیوڑہ روڈ پر درخت لگانے کا آغاز بھی کردیا گیا

34

ملتان، 17 جولائی (اے پی پی):شہر اولیاء کی اہم شاہراہ نانڈلہ چوک تا سیوڑہ چوک کو دوراہیہ کرنے کا کام جاری،خدمت آپکی دہلیز پر ہفتہ شجرکاری میں سیوڑہ روڈ پر درخت لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا  کہ سیوڑہ چوک پر 450 سے زائد مولسری، تبوبیا کے تیار درخت لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو ہیڈ محمدوالہ سے ملانے والی اہم شاہراہ کی کشادگی کی جارہی ہے، جلد ہی سٹیٹ آف دی آرٹ سڑک بنا کر شہریوں کو تحفہ دیں گے۔

 جاوید اختر محمود نے کہا کہ نالہ پر میڈین بنا کر لوکل اجناس کے 400 تیار درخت لگانے کا وعدہ پورا کردیا ہے۔انہوں نے سڑک کے اطراف سٹریٹ لائٹس لگانے کی بھی ہدایت کی۔

 چئیرمین پی ایچ اے  اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ شہر میں پی ایچ اے کی جانب سے نان سٹاپ شجرکاری جاری ہے ،وزیر اعظم عمران خان کے گرین پاکستان کو ہر صورت پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا  کہ پی ایچ اے خدمت آپکی دہلیز میں نمایاں مقام حاصل کررہی ہے۔

 ڈائیریکٹر انجیرنگ ایم ڈی اے غلام نبی نے کہا کہ 1.60 کلومیٹر زیر تعمیر سڑک پر 4 کروڑ 70 لاکھ روپے لاگت آرہی ہے اور  32 فٹ سے سڑک بڑھا کر 46 فٹ کی جارہی ہے۔