اوکاڑہ:  انسداد ڈینگی  اجلاس، اقدامات، آگاہی مہم، ویکٹر سرویلنس،ہاٹ اسپاٹس کی نگرانی کا جائزہ لیا گیا

49

اوکاڑہ،05اگست(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں  انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین اور  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)حسنین خالد نے کی۔

انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ محمد اقبال نے بتایا کہ ضلع بھرمیں ڈینگی کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا تاہم محکمہ صحت کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پرڈینگی سے بچاؤ کیلئے بھرپور اقدامات، آگاہی مہم، ویکٹر سرویلنس،ہاٹ اسپاٹس کی نگرانی کے لئے  فرائض منصبی انجام دے رہی ہیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے ہدایت کی کہ تمام محکمے ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے دفاتر میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئےصفائی ستھرائی پر بھرپور توجہ کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے۔