سکھر: ڈی آئی جی فدا حسین مستوئی کی زیرصدارت اجلاس،محرم الحرام کے دوران حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

19

سکھر،06اگست(اے پی پی): محرم الحرام کی آمد اور سیکیورٹی کے حوالے سے ڈی آئی جی فدا حسین مستوئی کی زیرصدارت ایس ایس پی  دفتر میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں محرم الحرام کے دوران حفاظتی انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں مذہبی جماعتوں کے نمائندگان کی جانب سے عہد کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینگے تاکہ امن امان کی صورتحال کو برقرار رکہا جا سکے۔

 اس موقع پہ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ضلع میں امن کی فضا برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے، بہتر انداز میں انتظامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک کے استحکام امن و امان، ملک دشمن عناصر کے انسداد کیلئے دی جانے والی بیش بہا اور لازوال قربانیوں کی بدولت ایک تاریخ رقم کر رہی ہیں ، ملک دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند سب ملکر یکجا اور متحد ہوکر ملک کی سالمیت کا دفاع کریں گے  کیونکہ اسی طرح ملک کی حقیقی معنوں میں خدمت کی جا سکتی ہے، نفرتوں کو دفن کرنا ہے یکجہ ایک ہو کر تمام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرینگے ۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر، SOP، 4th شیڈول اور نیشنل ایکشن پلان کے تمام نقات پہ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

اجلاس میں ایس ایس پی عرفان علی سموں، ایس ایس پی خیرپور ظفر اقبال، ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل سمیت علماءاکرام اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءو پرمٹ ہولڈرز نے شرکت کی،اجلاس میں تمام شیعہ علماءاور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکہنے والے معززین شخصیات نے شرکت کی ۔